مزاحمتی فورسز کے بم حملے اور آپریشن میں 4 صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی
جہاد اسلامی کے سرایا القدس بریگیڈ نے حملہ آور صیہونی فوجیوں کے راستے میں بم سے حملہ کرنے کے بعد فائرنگ کر دی جس سے 4 صیہونی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی شہاب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سرایا القدس بریگیڈ نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے حضرت یوسف پیغمبر (ع) کے روضے کے قریب صیہونی فوجیوں پر گھات لگا کر، ان پر بم کے ذریعے حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق مزاحمتی فورسز نے صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کی جس سے چار صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے کہا ہے کہ یہ بم حملہ افراطی اور قابض صیہونی کابینہ کےلئے واضح پیغام ہے کہ انہیں ہماری سرزمین کے کسی بھی علاقے میں امن نہیں ملے گا اور یہ سرزمین ترک کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صیہونیوں کی دھمکیاں ہمیں ڈرا نہیں سکتیں بلکہ ہمیں مزید اقدامات کا حوصلہ دیتی ہیں۔
حمادہ نے مزید کہا کہ اگر دشمن نے ہمارے شہروں اور دیہاتوں پر حملے کرکے رعب و وحشت پیدا کرنے کی کوشش کی تو یہ دھماکے معمول بن جائیں گے اور فلسطینی نوجوان اپنی کارروائیوں کو جاری رکھیں گے۔