Sep ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی صیہونیت مخالف کارروائیاں بدستور جاری

فلسطین کے مزاحمتی گروپ غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں صیہونیت مخالفت کارروائیاں بدستور جاری رکھے ہوئے ہيں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غرب اردن میں فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے اپنی صیہونیت مخالف کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران متعدد کارروائیاں انجام دی ہیں کہ جن میں سے چار واقعات میں فائرنگ بھی کی ہے-

فلسطینی انفارمیشن سینٹر معطی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ غرب اردن میں صیہونیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزاحمتی گروہوں نے چار کاروائیوں میں فائرنگ کی ہے ایک کاروائی میں دستی بم سے حملہ کیا ہے جبکہ نو کاروائیوں میں مختلف علاقوں میں صیہونیوں پر پتھر پھینکے ہیں۔

مقبوضہ فلسطین کے ابودیس اور بدو علاقوں میں غاصب فوجیوں کے ساتھ فلسطینی جوانوں کے دوبدو مقابلے کے ساتھ ہی فلسطینی مجاہدین نے صیہونیوں پر پتھر برساکر ان کا مقابلہ کیا۔ رام اللہ کے علاقے بلعین میں بھی فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں-

اس کے علاوہ طوباس میں واقع تیاسیر علاقے میں بھی فلسطینی جوانوں اور غاصب فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہيں اور فلسطیینیوں نے صیہونی فوجیوں پر پتھروں سے حملے سے کئے ہيں

مزاحمتی گروہوں نے الجلمہ چیک پوسٹ پر صیہونی فوجیوں پر دستی بم سے حملہ کیا ہے ۔ جنین کیمپ میں بھی فلسطینیوں نے متعدد بار صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کی ہے-

جنوبی نابلس کے علاقے بیتا میں بھی فلسطینیوں نے صیہونیوں پر فائرنگ کی ۔ جھڑپوں کا یہ دائرہ قلقیلیہ، العوجا اور اریحا علاقوں اور العروب کیمپ تک پھیل گیا- اس کے علاوہ فلسطینی مجاہدین نے صیہونی بستی فیرد یرحو میں بھی صیہونیوں پر فائرنگ کی ہے-

ٹیگس