Oct ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۲ Asia/Tehran
  • صیہونی میڈیا کا اعتراف، اسرائیل کو بڑی فوجی اور انٹیلی جنس شکست کا سامنا کرنا پڑا

ایک اسرائیلی جریدے جیوش کرانیکل کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو بڑی فوجی اور انٹیلی جنس شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایک صیہونی جریدے نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کے ساتھ محاذ آرائی میں اس حکومت کے فوجیوں کو بڑی انٹیلی جنس اور فوجی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی جریدے کے چیف ایڈیٹر نے واضح طور پر اعتراف کیا ہے کہ فوجیوں کو حماس کے ساتھ جنگ ​​میں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خبری ذرائع کے مطابق صیہونی میگزین جیوش کرانیکل" کے چیف ایڈیٹر نے ہفتے کے روزX سوشل نیٹ ورک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیل کو بڑی فوجی اور انٹیلی جنس شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، میں نے اپنی زندگی میں ایسا پہلی بار دیکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سانحہ نہ صرف اسرائیلی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے بلکہ یہ امریکی سربراہی کی پالیسی کی وجہ سے ایک شدید انٹیلی جنس ناکامی ہے۔

جیوش کرانیکل کے چیف ایڈیٹر نے مزید لکھا کہ جب کہ اسرائیل کے جنوب میں جنگ جاری ہے، اہم سوال یہ ہے کہ آیا حزب اللہ شمال سے حملہ کرے گا یا نہیں۔ یہ کارروائی اسرائیل کو دو محاذوں پر لڑنے پر مجبور کرتی ہے۔

جیوش کرانیکل کے ایڈیٹر نے حماس کی فوجی طاقت میں اضافے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا ہے۔

اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ غزہ پٹی کے ارد گرد صیہونی بستیوں میں اب تک 40 صیہونی ہلاک اور 700 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس