Oct ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • بالیوڈ کی ہندو اداکارہ نے اسرائیل کے حامیوں کو منافق قرار دے دیا

ہندوستان کی مشہور بالیوڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اسرائیل حماس جھڑپوں کے درمیان اسرائیلی حامیوں کو منافق قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ ہندوستان: غاصب اسرائیلی حکومت کی حارحیت کے خلاف اسلامی مزاحمتی تحیرک حماس کا "طوفان الاقصیٰ" آپریشن جاری ہے اور اس سلسلے میں جہاں دنیا کی حکومتیں اور سیاسی پارٹیاں اپنا موقف بیان کر رہی ہیں تو دوسری طرف فن و ہنر کے میدان کی اہم شخصیات بھی اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔ ہندوستانی اہم شخصیات بھی حماس اور اسرائیل کے بارے میں بیانات دے رہی ہیں۔ اسی کڑی میں ہندوستان کی مشہور بالیوڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق سوارا بھاسکر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے فلسطین کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف ہونے والے حملوں پر افسوس کو مناقت سے بھرپور قرار دیا ہے۔

بالیوڈ اداکارہ نے کہا کہ "اگر آپ کو تب حیرانی نہیں ہوئی تھی جب اسرائیل نے فلسطین پر حملہ کیا تھا، وہاں کے لوگوں کے گھر تباہ کئے اور زبردستی چھین لئے، جب وہاں کے نوجوانوں اور بچوں تک کو نہیں بخشا گیا اور بمباری کی گئی تو پھر میری نظر میں اسرائیل کے خلاف ہوئے حملے پر افسوس کا اظہار کرنے والوں میں منافقت بھری پڑی ہے۔"

سوارا بھاسکر نے اسرائیل کے حمایتیوں کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ عشروں پر محیط طویل ناکہ بندی اور بمباری پر صدمہ اور وحشت محسوس نہیں کی تو پھر اسرائیل کے خلاف حماس کے حملوں پر آپ کا دُکھ، صدمہ اور افسوس مجھے منافقانہ معلوم ہوتا ہے۔

 

ٹیگس