Oct ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • غاصب اسرائیلی جارحیت کے بارے میں عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس

غزہ پٹی میں غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے سلسلے میں بدھ کو عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی پر جاری غاصب اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت کے خلاف عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بدھ کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہورہا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق عرب لیگ میں فلسطین کے مستقل مندوب مہند العکلوک نے رشا ٹوڈے سے گفتگر کرتے ہوئے بتایا کہ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ بدھ، 11 اکتوبر، کو قاہرہ میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں منعقد ہونے والے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مہند العکلوک کا کہنا تھا کہ ہم  نے عرب لیگ کونسل کو صیہونی حکومت کی جارحیت  روکنے اور فلسطینی قوم کے لئے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے جلد سے جلد ایک ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست پیش کی تھی۔

واضح رہے کہ غرب اردن اور غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں اب تک 788 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔ 4 ہزار سے زیادہ افراد صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 

 

ٹیگس