اسرائیلی ایئرپورٹ پر فلسطینیوں کا حملہ
استقامتی محاذ کے جاں بازوں نے غاصب اسرائیل کے ایک ایئرپورٹ پر حملہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ کے جاں بازوں نے غاصب اسرائیل کے بین گورین ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ کے جوانوں نے صیہونی حکومت کے بین گورین ایئرپورٹ کو دوسری بار آج بدھ کے روز نشانہ بنایا۔ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ بین گورین ایئرپورٹ پر حملہ فلسطین کے عام شہریوں پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں کے جواب میں کیا ہے۔
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ نے بین گورین ہوائی اڈے پر کئی میزائل داغے جس کے بعد ہوائی اڈے کی سرگرمیاں رک گئیں۔ اس حملے کے بعد کئی طیارے ایئرپورٹ پر نہیں اتر سکے۔
ادھر صیہونی ذرائع نے بھی اعتراف کیا ہے کہ بین گورین ایئرپورٹ پر میزائل حملے کے بعد پروازوں کو روک دیا گیا۔