Oct ۲۱, ۲۰۲۳ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran
  • حماس نے دو امریکی شہریوں کو آزاد کر دیا

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے دو امریکی شہریوں کو انسانی بنیاد پر آزاد کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حماس نے 7 اکتوبر کو کیے گئے حملوں کے دوران قیدی بنائے گئے سیکڑوں افراد میں سے دو امریکی شہریوں کو انسانی بنیاد پر رہا کردیا ہے۔
حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے بتایا کہ قطر کی ثالثی کی کوششوں کے جواب میں ایک امریکی خاتون اور ان کی بیٹی کو انسانی بنیاد پر آزاد کردیا گیا ہے۔
صیہونی چینل 13 نیوز نے رپورٹ میں بتایا کہ صیہونی حکومت نے دو زیر حراست افراد کی رہائی کی تصدیق کی ہے لیکن اس حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی۔
اس سے قبل حماس کے زیرحراست اسرائیلیوں کے رشتہ داروں نے جنیوا میں ہلال احمر کے دفتر کے باہر تصاویر اٹھا کر اپیل کی تھی کہ ان کی رہائی کے لیے مدد کریں۔

ٹیگس