Oct ۲۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • حماس: القدس اسپتال پر دھمکی کی سخت مذمت

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں قدس اسپتال کو دی جانے والی دھمکی، جنگی جرم ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں قدس اسپتال اور ہلال احمر سوسائیٹی کو بمباری کا نشانہ بنانے کی غاصب صیہونی حکومت کی دھمکی کی شدید مذمت کی۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں قدس اسپتال کو دی جانے والی بمباری کرنے کی دھمکی، جنگی جرم ہے۔
قدس اسپتال کے سربراہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے بارہا دھمکی دی گئی ہے کہ اسپتال کو خالی کر دیا جائے ورنہ بمباری کردی جائے گی۔
عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے بھی ایک بیان میں صیہونی حکومت کی اس دھمکی کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ اس کمیٹی نے کہا ہے کہ اسپتالوں کو ایسی محفوظ پناہ گاہ کی حیثیت سے باقی رہنے کی ضرورت ہے جہاں زخمیوں اور تمام بیماروں کا آسانی سے علاج و معالجہ ہوسکے۔
غزہ میں فلسطین کی ہلال احمر سوسائیٹی نے بھی اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے قدس اسپتال پر بمباری کی دھمکی، ایسی حالت میں دی گئی ہے کہ اس اسپتال میں چار سو سے زائد بیمار اور تقریبا بارہ ہزار بے گھر فلسطینی موجود ہیں۔
دوسری جانب پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں قدس اسپتال کے اطراف کے علاقوں پر بمباری کی ہے۔

ٹیگس