غاصب اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد بڑھ کر 4385 ہوگئی
غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے آج بتایا کہ غزہ پٹی کے مظلوم فلسطینیوں پر غاصب اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں جس کی وجہ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 4385 ہوگئی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: خبر رساں ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے آج شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور اب غزہ کے شہیدوں کیوزا تعداد 4385 ہوگئی ہے۔ شہید ہونے والوں میں 1756 بچے اور 976 عورتیں شامل ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر غاصب اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 13561 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج کے حملوں کا شکار ہونے والوں میں 70 فی صد تعداد عورتوں، بچوں اور سن رسیدہ افراد کی ہے۔