غزہ پر بم اور بارود کی بارش جاری، پچاس فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی
فلسطین کے میڈیا ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے گذشتہ رات کے جارحانہ حملوں میں غزہ میں مزید پچاس فلسطینی شہید ہوگئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب اسرائیل تقریبا دو ہفتوں سے غزہ کے گھروں، پبلک مقامات، بازاروں، ہسپتالوں، مسجدوں، دینی مراکز، چرچ اور قھوہ خانے کو نشانہ بنا رہی ہے۔
اتوار کی صبح کو غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے نصیرات کیمپ پر اور ایک گھر پر ہوائی حملہ کیا کہ جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئے۔
اسی طرح ہفتے کی رات کو بھی غاصبوں نے شمالی غزہ کے بیت لاہیا علاقے میں ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی گھرانے کے بارہ افراد شہید ہوگئے کہ جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
صیہونی حکومت نے اسی طرح بیت لاہیا کے شمال مشرق میں العود اورالنداء ٹاورز اور مرکزي غزہ میں واقع دیرالبلح کی شاہراہ ابوعارف پر بمباری کی ہے۔