غاصب اسرائیلی فوج کا ایک ڈرون گر کر تباہ، 7 صیہونی زخمی، اب تک 309 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
گزشتہ شب مقبوضہ اراضی کے شمال میں غاصب اسرائیلی فوج کا ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور 7 صیہونی زخمی ہوگئے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: عبری ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ اراضی کے شمال میں واقع ایک صیہونی بستی "معالوت ترشیحا" میں غاصب صیہونی فوج کا ایک ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 صیہونی زخمی ہوگئے۔
ادھر غاصب اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے آج اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والے فلسطینی استقامتی محاذ کے مجاہدین کے "طوفان الاقصیٰ" آپریشن میں اب تک 309 صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ صیہونی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ فلسطینی استقامتی محاذ کے آپریشن میں اب تک 224 صیہونیوں کو قیدی بنایا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ملت فلسطین کے خلاف غاصب اسرائیلیوں کی جارحیت کے جواب میں گزشتہ 7 اکتوبر کو فلسطین کے استقامتی محاذ کے مجاہدین نے غاصب اسرائیل کے اندر جاکر "طوفان الاقصیٰ" آپریشن شروع کیا جس میں غاصب اسرائیلی حکومت کے خفیہ سسٹم کو شکست ہوئی اور فلسطینی مجاہدین کے سامنے غاصب حکام اور ان کی غاصب فوج بھی کچھ نہیں کرسکی۔