غاصب اسرائیل کے مزید دو فوجی اڈوں پر حزب اللہ کا حملہ
Nov ۰۱, ۲۰۲۳ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
لبنان کی اسلامی استقامتی تحریک حزب اللہ کے مجاہدین نے اسرائیل کے مزید دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: العہد کی رپورٹ کے مطابق آج بدھ کے روز حزب اللہ لبنان کے جاں بازوں نے لبنان کی سرحد کے نزدیک غاصب اسرائیل کے دو مختلف علاقوں میں واقع دو صیہونی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے جاں بازوں نے غاصب اسرائیل کی زرعیت بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کیا ہے جہاں پر بہت سے غاصب فوجی موجود تھے۔ اس ہیڈکوارٹر پر راکٹوں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا جس میں کئی صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔
جب سے غاصب فوج نے غزہ پر جارحیت کا آغاز کیا ہے غاصب اسرائیل سے متصل لبنان کے سرحدی علاقوں پر حزب اللہ سمیت استقامتی گروپوں اور غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔