Nov ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم پر بحرین کا ردعمل، بحرین سے تل ابیب کی پروازیں روکنے کا اعلان

بحرین سے تل ابیب کی پروازیں روک دی گئی ہیں جبکہ بحرین کی پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت سے اپنے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سفیر کو بھی واپس بلالیا ہے.

سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے منامہ اور تل ابیب کے درمیان پروازیں بند کرنے کے بحرینی حکومت کے فیصلے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین نے اپنے سفیر کو بھی منامہ واپس بلا لیا ہے۔
بحرین وہ پہلا عرب اور اسلامی ملک ہے کہ جس نے غزہ پر جارح صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔
بحرین کی پارلیمنٹ نے بھی جمعرات کی شام کو غزہ میں بے گناہ افرد کا قتل عام جاری رہنے کے باعث تل ابیب سے منامہ کے اقتصادی روابط منقطع کرنے کی خبر دی ہے۔
بحرین کے اراکین پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ منامہ کے روابط منقطع ہوگئے ہیں اور غزہ کے خلاف صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم جاری رہنے کے نتیجے میں بحرین کے سفیر کو تل ابیب سے بلا لیا گيا ہے۔

ٹیگس