امریکی فوجی اڈے اینجرلیک کے اطراف میں ترکیہ کے عوام کے وسیع پیمانے پر مظاہرے (ویڈیو)
غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی امریکی حمایت کے خلاف احتجاج کے طور پر ترکیہ کے عوام نے اینجرلیک فوجی اڈے کے اطراف میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں اینجرلیک فوجی اڈہ، امریکہ اور نیٹو کا فوجی اڈہ ہے اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں طوفان الاقصی آپریشن شروع ہوجانے کے بعد امریکہ نے اس فوجی اڈے میں اپنے جدید قسم کے دو بمبار طیارے تعینات بھی کئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے عوام نے کل اتوار کو آدانا میں بھی امریکی فوجی اڈے کے سامنے احتجاجی اجتماع کیا اور اس فوجی اڈے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورس نے واٹر کینن مشینوں اور آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔
ابھی اس بارے میں کوئی رپورٹ نہیں مل ہے کہ ترکیہ کی سیکورٹی فورس نے کتنے مظاہرین زخمی اور یا گرفتار کیا ہے۔
یہ مظاہرہ، اُس غیر سرکاری تنظیم کی اپیل پر کیا گیا تھا جس نے دو ہزار دس میں غزہ کے آزادی بحری جہاز تحریک کی رہنمائی کی تھی جس پر صیہونی کمانڈوز نے حملہ کر دیا تھا۔ یہ مظاہرہ ایسے وقت کیا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ، ترکیہ کے دورے پر کل انقرہ پہنچے تھے۔