Nov ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • حماس کی کاری ضرب، اسرائیلی اقتصاد تباہ ہو گیا

فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے 7 اکتوبر کے آپریشن کے صیہونی حکومت کی معیشت پر اثر انداز ہونے کی بات کی ہے۔

سحر نیور/ عالم اسلام: فنانشل ٹائمز اخبار نے اسرائیلی کمپنیوں کے بارے میں ایک سروے جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کے آپریشن کے بعد ہر تین میں سے ایک اسرائیلی کمپنی بند ہو چکی ہے یا 20 فیصد توانائی اور صلاحیت پر کام کر رہی ہے۔

صیہونی حکومت کے سینٹرل بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی طرف سے کئے گئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ نصف سے زیادہ اسرائیلی کمپنیوں نے بتایا ہے کہ ان کی آمدنی میں 50 فیصد یا اس سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

جنوبی مقبوضہ فلسطین اور غزہ کے قریب واقع کمپنیوں کے لیے صورتحال اور بھی خراب ہے۔ وہاں دو تہائی کمپنیوں نے اپنی سرگرمیاں بند یا کم سے کم کر دی ہیں۔

اس کے علاوہ صیہونی حکومت کی لیبر منسٹری نے کہا ہے کہ اسرائیلی افرادی قوت کا 18 فیصد حصہ مختلف وجوہات کی بنا پر کوئی کام نہیں کر رہا ہے جس میں ریزرو سپاہی کے طور پر بلایا جانا، رہائشی شہر سے انخلاء یا گھر میں رہنا وغیرہ شامل ہے۔

فنانشل ٹائمز نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے حماس کے خلاف جنگ کے دوران کاروباری مالکان سے ان کی حمایت کے وعدے پورے نہیں کیے ہیں۔

ٹیگس