غاصب صیہونی فوجیوں کی غزہ میں النصیرات کیمپ پر بمباری، دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی
Nov ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
غزہ میں رہائشی علاقوں اور لوگوں کے مکانات، اسکولوں اور اسپتالوں پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: جنگ غزہ کے تینتیسویں دن غاصب صیہونی حکومت نے مختلف علاقوں پر اپنے جارحانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
غاصب صیہونی حکومت نہ صرف رہائشی علاقوں اور مکانات پر وحشیانہ حملے کر رہی ہے بلکہ وہ اسکولوں اسپتالوں اور شہری تنصیبات کو بھی اپنا ہدف بنا رہی ہے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہر طرح کی جارحیت کا ارتکاب کر رہی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح غزہ میں النصیرات کیمپ پر بمباری کی اور رہائشی مکانات پر گرنے والے بموں کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی عام شہری شہید و زخمی ہو گئے۔
مشرقی غزہ میں الشجاعیہ کے علاقے پر بھی صیہونی جارحیت میں دس فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔