غزہ میں بچوں کے ہسپتال پر صیہونی فوجیوں کی بمباری (ویڈیو)
غزہ میں بچوں کے ہسپتال الرنتیسی کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اس ہسپتال پر صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے بم گرائے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کے الرنتیسی ہسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب میں اس ہسپتال پر ہونے والے حملے کے بعد ہسپتال کے وسیع حصے میں آگ لگ گئی۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرۃ نے کہا ہے کہ بچوں کے ہسپتال الرنتیسی پر صیہونی حکومت نے براہ راست حملہ کیا ہے۔ ابھی اس حملے میں ہونے والی جانی یا مالی نقصان کےبارے میں کچھ اطلاع نہیں ہے۔
ایک اور خبر یہ ہے کہ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہےکہ جمعرات کے روز غرب اردن کے شہر جنین پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اٹھارہ ہوگئی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اس حملے میں ایک بڑی تعداد زخمی بھی ہوئی ہے۔
اس سے قبل فلسطین کی وزارت صحت نے جنین کے شہداء کی تعداد آٹھ اور زخمیوں کی تعداد تیرہ بتائی تھی۔
صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی سہ پہر کو جنین شہر پر دھاوا بول دیا تھا لیکن مزاحمتی فورسیز نے صیہونی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ غاصب فوجیوں نے ڈرون طیارے کے ذریعے بھی ایک فلسطینی شہری کو نشانہ بنایا۔