Nov ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran

پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مغربی عراق میں امریکہ کے عین الاسد فوجی ٹھکانے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے ایک بیان میں امریکہ کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر راکٹ حملہ کئے جانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
فلسطین کی تحریک استقامت کے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز اور صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں عراق کی اسلامی استقامت نے بھی فلسطینی گروہوں کے شانہ بشانہ اور غزہ کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر بارہا راکٹ اور ڈرون حملے کئے ہیں۔
امریکی وزارت جنگ نے اعلان کیا ہے کہ علاقے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر ہونے والے حملوں میں اب تک پینتالیس امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔

ٹیگس