Nov ۱۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • اسامہ حمدان: غزہ پر حماس کا مکمل کنٹرول ہے

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ تحریک مزاحمت اور القسام بریگیڈ کی حالت بہتر ہے اور صورت حال پر اس کا مکمل کنٹرول ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں سے غاصبانہ قبضہ ختم کرانے، بیت المقدس کے دفاع، قیدیوں کی آزادی اور فلسطینی مملکت کے قیام کے سلسلے میں پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں بنیادی تنصیبات اور اسپتالوں ، اسکولوں نیز فلسطینی کیمپوں کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کا مقصد فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنے پر مجبور کرنا رہا ہے۔
اسامہ حمدان نے اقوام متحدہ سے غزہ کے اسپتالوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کےلئے بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا مطالبہ کیا اور عرب و اسلامی نیز دنیا کی حریت پسند اقوام سے غزہ کےعوام کے خلاف جارحیت کے خاتمے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے تاکید کی کہ فلسطینی قیدیوں کو رہا کئے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو ذاتی وجوہات کی بنا پر جنگ کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ میدان عمل میں صیہونی فوجیوں کو بھی کوئی اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔

ٹیگس