مزاحمتی فورسز اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں، اسرائیل کے دو فوجی افسروں کی ہلاکت
Nov ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے شمال میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ ہونے والی لڑائی میں اپنے دو فوجی افسروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے دو فوجی افسر شمالی غزہ میں فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے۔ صیہونی اخبار نے بھی جمعرات کو جھڑپ میں دو صیہونی فوجی افسروں کی ہلاکت کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ دونوں فوجی افسر بٹالین کمانڈر تھے۔ ان دونوں فوجی افسروں کی ہلاکت کے ساتھ ہی غزہ میں اب تک تین سو اڑسٹھ فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں میں کئی کی حالت نازک بھی بنی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کی زمینی کارروائی میں اسے بھاری جانی نقصان کا سامنا ہے۔