اسرائیلی فوجی غزہ میں عارضی نہیں بلکہ طویل جنگ بندی کے خواہاں
ایک صیہونی اخبار کے مطابق غاصب اسرائیلی فوجی غزہ میں عارضی نہیں بلکہ طویل جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوجی غزہ میں طویل جنگ بندی کے خواہاں ہیں اور وہ غزہ میں قیام پر آمادہ نہیں ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے جمعرات کے روز لکھا کہ بند کمروں میں صیہونی حکومت کے رہنما ایک ایسی جنگ بندی کی کوشش میں ہیں جو غزہ کی پٹی میں اعلان کردہ عارضی جنگ بندی سے زیادہ طویل ہو۔
اس صہیونی اخبار کے مطابق نیتن یاہو اور صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوآو گیلانٹ کم از کم 10 دن تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔
صہیونیوں کے اندازوں کے مطابق اگر عارضی جنگ بندی کامیاب ہو جاتی ہے تو اس بات کا امکان نہیں ہے کہ جنگ کی شدت ویسی ہی رہے جیسی کہ گزشتہ اڑتالیس دن میں تھی۔