Nov ۲۵, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
  • الشفا ہسپتال کے سربراہ اب بھی لا پتہ ہیں

عالمی ادارہ صحت نے الشفا ہسپتال کے سربراہ کی گرفتاری کے بعد ان کے بدستور لاپتہ رہنے کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عالمی ادارہ صحت نے غزہ کے الشفا ہسپتال کے سربراہ کی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ان کی زندگی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے اس ادارے نے کہا کہ مذکورہ ڈاکٹر کو بدھ کے روز اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ صحت کے شعبے میں سرگرم 5 دیگر افراد کے ساتھ مریضوں کو نکالنے میں اقوام متحدہ کی مدد کر رہے تھے۔

عالمی ادارہ صحت کے بیان کے مطابق بدھ کو اسرائیل نے فلسطینی ہلال احمر کے تین ارکان اور غزہ کی وزارت صحت کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔

اسرائیل نے ان چھ میں سے دو افراد کو رہا کر دیا۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ الشفا ہسپتال کے سربراہ سمیت 4 دیگر افراد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ٹیگس