اسرائیلی قیدیوں نے حماس کے تعریف کے پل باندھ دیئے
حماس قید سے حال ہی میں رہا ہونے والے اسرائیلی قیدیوں کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار نے غزہ میں ان سے ملاقات کی اور کہا کہ انہیں ہراساں نہیں کیا جائے گا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبرانی اخبار یدیعوت آحارنوت نے لکھا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت گزشتہ چند دنوں کے دوران مقبوضہ فلسطین واپس آنے والے متعدد اسرائیلی قیدیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے حماس کے رہنما یحییٰ السنوار سے غزہ میں ملاقات کی ہے۔
اس اخبار کے مطابق یحییٰ السنوار نے جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایک سرنگ میں ان قیدیوں سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ میں آپ کوخوش آمدید کہتا ہوں، میں یحییٰ السنور ہوں، آپ محفوظ جگہ پر ہیں اور آپ کو کچھ نہیں ہوگا۔
دوسری جانب دانیال آلونی نامی ایک خاتون اسیر نے اپنی اور اپنی بیٹی امیلیا کی طرف سے عزالدین القسام کے مجاہدین کو خط لکھا اور ان کے مکمل طور پر انسانی سلوک اور مہربانی کا شکریہ ادا کیا۔
مذکورہ اسرائیلی خاتون نے اپنے خط میں لکھا کہ ان جنرلوں کے لیے جو حالیہ ہفتوں میں میرے ساتھ تھے، میں دل کی گہرائیوں سے آپ کی قدر کرتی ہوں۔ میں اپنی بیٹی ایمیلیا کے لیے آپ کی غیر معمولی انسانیت اور انسان دوستانہ رویے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ القسام کے مجاہدین اس اسرائیلی لڑکی کے والدین کی طرح ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ آپ سب کو اپنا دوست، نہ صرف دوست بلکہ حقیقی مددگار سمجھتی ہے، آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ کئی گھنٹے اس کے لیے کوچ کی طرح تھے۔