Nov ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • محمدعبدالسلام: اسرائیلی بحری جہاز کو فلسطینیوں کے فیصلے کے بعد ہی چھوڑا جائےگا

یمن کی تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے روکے جانے والے بحری جہاز کے بارے میں فلسطین کی تحریک استقامت ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن، آبی گذرگاہوں اور بحری سیکورٹی پر زور دیتا رہا ہے۔ انہوں نے یمن کی مسلح افواج کی حالیہ بحری کارروائی کو صیہونی حکومت کے بحری جہازوں سے مخصوص اور محدود بتایا۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ یہ اقدام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے انجام پایا ہے اور یمن، غزہ میں فلسطین کی تحریک استقامت کی حمایت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے گذشتہ ہفتے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم و مظالم کی مذمت اور فلسطین کی تحریک استقامت کی حمایت و فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر بحیرہ احمر کے جنوبی علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک بحری جہاز کو ضبط کر لیا۔

ٹیگس