Dec ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
  • حماس: تل ابیب اور واشنگٹن عارضی جنگ بندی ختم کئے جانے کے ذمہ دار ہیں

تحریک حماس کے سینئر رکن نے غزہ پر جارح صیہونی حکومت کے دوبارہ حملے شروع کئے جانے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب اور واشنگٹن عارضی جنگ بندی ختم کئے جانے کے ذمہ دار ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رکن اسامہ حمدان نے کہا ہےکہ مزاحمت، دشمن کا مقابلہ کرنے اور اس کے حملوں کو شکست دینے کی طاقت رکھتی ہے، ہم بہت سنجیدگی سے جنگ بندی میں کوشاں تھے اور ابھی بھی ہیں، یہاں تک کہ دشمن کے دوبارہ حملے شروع کر دیئے جانے کے باوجود بھی جنگ بندی چاہتے ہيں۔
حمدان نے کہا کہ ہمارے عوام کے مفادات کے مطابق، صیہونی جارحیت کو روکنے کی جو بھی کوشش بروئے کار لائی جائے گی ہم اس کے بارے میں مثبت نقطہ نظر رکھتے ہيں۔ صیہونی حکومت کے رویے پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں مزاحمت کرنی ہے اور صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے۔ حماس کے اس رکن نے کہا کہ فلسطین کی حقیقی راہ حل یہ ہے کہ صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کے لئے طریقہ کار تلاش کیا جائے۔

ٹیگس