Dec ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۴ Asia/Tehran
  • تھک گیا اسرائیل، جنگ بندی کی کوششیں تیز کر دیں

عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل مزید جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ایسی صورتحال میں جب فلسطینی مزاحمت اسرائیلی فوج کی صفوں کو بھاری نقصان پہنچا رہی ہے، عبرانی میڈیا نے اس ہفتے کو بتایا کہ تل ابیب جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات کے نئے دور کے لیے تیار ہے۔

فارس نیوز کے مطابق، ایک اسرائیلی سیاسی ذریعے نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب مزید جنگ بندی کے لیے تیار ہے اور قیدیوں کے بارے میں بات چیت کر رہا ہے، بال اب حماس کے کورٹ میں ہے۔

گزشتہ جمعے یکم دسمبر کی صبح سے اسرائیلی فوج نے تقریباً ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ بندی کے بعد غزہ کے خلاف اپنی جارحیت دوبارہ شروع کر دی تھی جس کے دوران تل ابیب حکومت اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا ۔

روئٹرز نے چند گھنٹے قبل اطلاع دی تھی کہ موساد کے عہدیداروں کا ایک گروپ سنیچر کے روز دوحہ میں قطری ثالثوں سے ملاقات کرے گا جس میں جنگ بندی معاہدے میں توسیع اور مزید یرغمالیوں کی رہائی کے امکان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے عبرانی میڈیا نے اعلان کردہ جنگ بندی کے معاہدے اور  طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران تحریک حماس کی مزاحمت کے بارے میں لکھا تھا کہ غزہ پٹی میں اس تحریک کے دفتر کے سربراہ یحییٰ السنوار ایک تباہی کا شکار ہو گئے ہیں۔

ٹیگس