غزہ کے شہدا کی تعداد بڑھ کر 15523 ہوگئی
Dec ۰۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
غزہ کے نہتے عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کو اٹھاون دن گزرنے کے بعد شہدا کی تعداد پندہ ہزار پانچ سو تئیس تک پہنچ گئی ہے جس میں چھ ہزار چھ سو بچے اور چار ہزار تین سو خواتین ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ کے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں اکتالیس ہزار تین سو سولہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ سات ہزار پانچ سو افراد لاپتہ ہیں۔ ادھر صیہونی حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سات اکتوبر کو غزہ پٹی کے خلاف جارحیت کے آغاز سے اب تک ہماری فضائیہ نے تقریبا دس ہزار بار اس علاقے پر فضائی حملے کئے ہیں۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے کہ جو جنگ بندی کے دوران بارہا اس کی خلاف ورزی کرتی رہی تھی، جمعہ کے روز اچانک فلسطینی استقامت پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر غزہ پٹی پر وسیع فضائی اور توپ خانے کے حملے شروع کر دیئے۔