Dec ۱۱, ۲۰۲۳ ۲۰:۰۸ Asia/Tehran
  • غزہ کے شہدا کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غزہ کی وزارت صحت نے آج پیر کی سہ پہر اعلان کیا کہ 7 اکتوبر سے غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 18,205 ہو گئی ہے۔

شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے غزہ میں شہدا کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی فوج کے حملوں کے دوران 49,645 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز سے اب تک 425 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 1593 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے 255 کی حالت خطرناک ہے اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ادھر عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈرو ایڈہانومTedros Adhanom   نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ اور مغربی کنارے میں طبی مراکز پر 449 سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں اور ان مراکز پر بڑے پیمانے پر ہونے والے حملوں کے نتیجے میں علاج معالجہ اور شعبۂ صحت کے کارکنوں کے لیے کام کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔

ٹیگس