Dec ۱۱, ۲۰۲۳ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں 7 غاصب اسرائیلی فوجی ہلاک

غاصب اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ آج صبح سے غزہ کی لڑائی میں اس کے 7 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ میں جنگ کے دوران گزشتہ 24 گھنٹے میں اپنے درجنوں فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج  پیر کی سہ پہر اعلان کیا کہ غزہ کی جنگ میں اس کے تین فوجی مارے گئے ہیں جبکہ آج صبح سے شام تک غزہ میں 7 اسرائيلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعتراف کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ کی پٹی میں ہونے والی زمینی لڑائی میں اس کے 52 افسران اور فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

اس سے پہلے صیہونی حکومت کی "کفیر" بریگیڈ کے کمانڈر اشر بن لولو نے کہا تھا کہ غزہ کی جنگ بہت مشکل اور پیچیدہ ہے، آپ فلسطینی مجاہدین کو نہیں دیکھتے لیکن آپ جانتے ہیں کہ وہ قریب ہی کہیں ہیں۔

 

ٹیگس