لبنان سے غاصب اسرائیل کی طرف 20 میزائل داغ دیئے
اطلاعات کے مطابق لبنان سے مقبوضہ علاقوں کی طرف تقریباً 20 میزائل داغے گئے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع علاقے "یفتاح" کی جانب تقریباً 20 میزائل فائر کیے گئے تاہم اس علاقے میں وارننگ سائرنوں کو فعال نہیں کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع کریات شمونہ میں انتباہی سائرن کو فعال کر دیا گیا۔
حزب اللہ نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے یفتاح فوجی اڈے (مقبوضہ قدس کالونی) اور اس کے آس پاس صیہونی حکومت کی فوج اور اس کے ہتھیاروں کے مرکز کو نشانہ بنایا جس میں صیہونی فوج کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے مزید کہا کہ لبنان کے جنوب میں واقع علاقے "جویا" سے تعلق رکھنے والے "احمد حسن مکحل" (کاظم) نامی لبنان کی اسلامی مزاحمت کا ایک مجاہد شہید ہو گیا۔