بحیرۂ احمر میں ایک مال بردار جہاز پر میزائل حملہ
میڈیا ذرائع نے بحیرۂ احمر میں ایک کارگو جہاز پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔
سحرنیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق آج جمعرات کو عرب میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ بحیرۂ احمر میں ایک مال بردار جہاز پر باب المندب کی طرف سے میزائل حملہ ہوا ہے۔
بعض ذرائع ابلاغ نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ میزائل یمن کی طرف سے اس جہاز کی طرف داغا گیا ہے۔
اس حملے اور اس جہاز کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور جہاز پر لدے سامان اور اس کے راستے کے بارے میں بھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔
صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کامیاب اور منفرد کارروائیوں کے بعد صیہونی حکومت کی بحریہ کے ایک سابق کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو یمنی مسلح افواج نے سمندری محاصرے میں لے لیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ ایام میں یمنی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت میں بحیرۂ احمر اور آبنائے باب المندب میں صیہونی حکومت کے کئی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔