Dec ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • ہمارے فوجی تھک چکے ہیں، اسرائیلی فوج کا اعتراف

غاصب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارے فوجی غزہ جنگ کی شدید تھکن کا شکار ہیں اور ان میں سے بعض فوجی ڈیڑھ ماہ سے میدان جنگ میں ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے آج اتوار کو سی این این  چینل کو دیئے گئے انٹریو میں مزید کہا کہ تحریک حماس اسرائیلی حکومت کے فوجیوں کو الجھانے اور گھات لگانے کے لیے خصوصی حربے استعمال کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ تین صیہونی قیدیوں کی ہلاکت ہمارے  فوجیوں کی طرف سے جنگ کے اصولوں کی خلاف ورزی کئے جانے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

غاصب اسرائيلی فوجیوں کو، خاص طور پر جنوری 2023 سے کہ جب نیتن یاہو کی نئی کابینہ نے کام کرنا شروع کیا تھا، سخت حالات کا سامنا ہے اور یہ حالات نیتن یاہو کی کابینہ کی کارکردگی کا نتیجہ ہیں۔

ٹیگس