Dec ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • کیا غزہ میں اسرائیلی فوج شکست کھا چکی ہے، غزہ سے انخلا کی خبریں؟

غزہ سے اسرائیل کی زمینی افواج کے انخلا کے لیے اسرائیلی فوج کی تیاریوں کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسرائیلی ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج جنگ کے دوسرے مرحلے یعنی غزہ میں زمینی کارروائی کو ختم کرکے تیسرے مرحلے میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق اسرائیل کے ٹی وی چینل کان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج آئندہ چند ہفتوں میں غزہ پٹی میں جنگ کے تیسرے مرحلے کے آغاز کی تیاری کر رہی ہے جس میں غزہ میں زمینی کارروائیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

کان چینل نے گمنام ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ تیسرے مرحلے میں غزہ پٹی میں زمینی کارروائیوں کا خاتمہ، فورسز کی تعداد کو کم کرنا، ریزرو فورسز کو آرام دینا وغیر شامل ہے۔ فضائی حملوں اور غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر بفر زون بنانے کی تیاری ہے۔

گزشتہ ہفتے جمعرات کو اسرائیلی خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا کہ گولانی بریگیڈ یعنی اسرائیلی فوج کی انفنٹری بریگیڈ نے غزہ میں 70 دن کی جنگ کے بعد اس علاقے سے انخلاء کا فیصلہ کرلیا ۔

تاہم بعض اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ گولانی بریگیڈ کی روانگی کا مقصد فورسز کو دوبارہ منظم کرنا اور مختصر مدت کے لیے آرام دینا ہے۔

ٹیگس