Dec ۳۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۳ Asia/Tehran
  • حماس: ملت فلسطین تمام پابندیاں ختم ہونے اور مکمل آزادی سے پہلے ہتھیار نہيں ڈالے گی

حماس کے سیاسی رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے پاس صرف دو راستے ہيں یا وہ گھٹنے ٹیک دیں اور اپنے شہریوں کی جانب سے مقدمے کا سامنا کریں یا جنگ جاری رکھیں اور القسام بریگیڈ ان کے خلاف کارروائی کرے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حماس کے سیاسی رہنما عزت الرشق نے تنہائی کے عالم میں صرف اپنے مخالف گانتس اور گالانت کی موجودگی میں نیتن یاہو کی پریس کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو آج پریس کانفرنس میں تنہا تھے یہاں تک کہ ان کی جنگی کابینہ کے ارکان نے بھی انھیں تنہا چھوڑ دیا تھا۔ عزت الرشق نے کہا کہ شکست خوردہ نیتن یاہو پے در پے ناکامیوں سے فرار ہونا چاہتے ہيں۔
۔عزت الرشق نے کہا کہ اگر اللہ نے چاہا تو حماس میدان جنگ میں کامیابی حاصل کرے گی اور صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کو ختم کردے گی۔ عزت الرشق نے نیتن یاہو کے انجام کے بارے میں کہا کہ غاصب حکومت کے وزیراعظم اپنی شکست خوردہ فوج کے ہمراہ ہر لمحے غزہ میں موت کے منھ میں جا رہے ہيں اور اب ان کے بار بار کے جھوٹ کے سامنے اسرائیلیوں کی قوت برداشت بھی جواب دے رہی ہے اور وہ جلد ہی ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ حماس کے رہنما نے کہا کہ ملت فلسطین تمام پابندیاں ختم ہونے اور مکمل آزادی سے پہلے ہتھیار نہيں ڈالے گی۔

ٹیگس