یمنی پارلیمنٹ نے ملک کی فوج کو کھلی چھوٹ دے دی
یمن کی پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے یمنی کشتیوں کو نشانہ بنانا، عرب دنیا میں تنازعات کو وسعت دینے اور فلسطینی عوام کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھنے کے لیے غاصب حکومت کی حمایت کرنے کی کوششوں کے تناظر میں واشنگٹن کی کوششوں کا حصہ ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی نجات کی حکومت کی پارلیمنٹ نے یمنی کشتیوں پر حملہ کرنے کے امریکی جرائم پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں متعدد یمنی مجاہدین کی شہادت کا ذکر کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی کشتیوں کو نشانہ بنانا، ان امریکی کوششوں کا حصہ ہے جو عرب دنیا میں تنازع کو پھیلانے کے لیے صیہونی حکومت کی حمایت کے تناظر میں انجام دی جا رہی ہے تاکہ فلسطینی قوم کے بچوں کے خلاف مزید بھیانک جرائم کا ارتکاب کیا جا سکے۔.
یمن کی پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ یمن کے آبی علاقوں میں امریکہ، برطانیہ اور دیگر غاصب افواج کی موجودگی کو دشمن کے اہداف کے طور پر سمجھا جائے گا اور بحیرہ احمر میں امریکیوں کی نقل و حرکت بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔ یمن کی خودمختاری اور اس اپنے جزائر اور سمندری علاقوں کو غیر ملکی خطرات سے محفوظ رکھنے کے یمنی قوم اور اس کی مسلح فورسز کے حق پر زور دیتے ہوئے ملک کی پارلیمنٹ نے قومی افواج سے کہا کہ وہ امریکی-برطانوی خطرات سے نمٹنے کے لیے جو مجموعی طور پورے علاقے کے لئے ہیں خطرہ ہیں، متحد ہو جائیں۔ یمنی پارلیمنٹ نے غاصبوں کا مقابلہ کرنے اور غزہ پرغاصبوں کی وحشیانہ جارحیت اور نسل کشی کو چھپانے کے لیے امریکہ کے سامراج ، دوہرے معیار ، حقائق کو مسخ کرنے اور اس ملک کے جھوٹے دعوؤں کا مقابلہ کرنے کے لیے قومی استحکام کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس بیان میں عرب اور اسلامی ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت اور فلسطینی عوام کے ناجائز محاصرے کے خلاف اپنے ذمہ دارانہ مذہبی، انسانی اور اخلاقی کردار پر عمل کریں۔