حزب اللہ لبنان کا صیہونی ٹھکانے پر حملہ
Jan ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان نے لبنان کی سرحد اور مقبوضہ علاقوں کے قریب صیہونیوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ شبعا فارم کے زبدین علاقے کے اطراف میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع کے مقام اور بیاض البلیدا اور المالکیہ میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر برکان میزائل سےحملہ کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے بیان کے مطابق صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں کو مقبوضہ شبعا فارم کے رویسات العلم کے اطراف میں بھی نشانہ بنایا گيا۔ حزب اللہ لبنان نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ دوویو فوجی چھاؤنی کے اطراف میں بھی صیہونی فوجیوں کے اجتماع پر میزائل برسائے ہیں کہا کہ ان تمام حملوں میں صیہونی فوجیوں کا کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔