صالح العاروری کی شہادت کے بعد پہلی بار، اسرائیل پر راکٹوں کی بارش
حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ بیروت کے جنوبی مضافات میں صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں اسرائیل کے 2 اہم ٹھکانوں کو 62 راکٹوں سے نشانہ بنایا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت نے لبنان کے دار الحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر حملہ کرکے حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ صالح العاروری کو شہید کر دیا تھا۔
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شہید صالح العاروری کے قتل میں صیہونی حکومت کے جرم کے ابتدائی ردعمل میں اپنی بڑی کارروائی کی اطلاع دی ہے۔
حزب اللہ لبنان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سب سے پہلے مقبوضہ فلسطین کے الجرمق پہاڑ پر واقع "مرون" ایئر کنٹرول بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ مقبوضہ فلسطین کا بلند ترین پہاڑ ہے۔
یہ فوجی اڈہ مقبوضہ فلسطین کا واحد فضائی کنٹرول اور انتظامی مرکز سمجھا جاتا ہے اور اس کے لیے کوئی اہم متبادل نہیں ہے۔
یہ فوجی اڈہ پوری مقبوضہ زمینوں کے دو اہم اڈوں میں سے ایک ہے۔ شمال میں مرون اڈہ اور مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں "متسبیہ رامون" صیہونی حکومت کے 2 اہم اڈے ہیں۔
دوسری کارروائی 6 جنوری 2024 کو صبح 8 بج کر 10 منٹ پر کی گئی۔ اس کارروائی میں صیہونی حکومت کے مرون ہوائی کنٹرول بیس کو 62 راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا جس میں کافی جانی اور مالی نقصان ہوا۔