یمن کے عوامی رہنما عبدالملک بدرالدین الحوثی کا خطاب، غزہ کی حمایت جاری رکھنے پر زور
یمن کے عوامی رہنما سیدعبدالملک بدرالدین الحوثی نے فلسطین کی آزادی کو فلسطینی عوام کا حق اور غزہ کے بارے میں مغرب کے موقف کو شرمناک قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کے عوامی رہنما سید عبد الملک الحوثی نے جمعرات کی رات اپنی ایک تقریر میں کہا کہ اسرائيل نے غزہ میں بہت سے رہائشی محلوں کو پوری طرح سے تباہ کر دیا ہے اور وہ نسلی تصفیہ کے جرم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی قوم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ظلم کے خلاف کھڑی ہو اور اپنے وطن کو آزاد کرائے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے بارے میں مغرب کا موقف شرمناک ہے اور یہ در اصل ان کے لئے ایک اور رسوائی ہے۔
یمن کے عوامی رہنما نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم کے باوجود، امریکی اور برطانوی، غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کر رہے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسرائيل سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔