Jan ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۴۲ Asia/Tehran
  • عراق اور شام میں امریکہ کے فوجی اڈوں پر راکٹوں کی بارش

عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کے جواب میں عراق و شام میں تین امریکی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی تحریک اسلامی استقامت نے فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کے جواب میں شام میں خراب الجیر اور کونیکو اور عراق میں اربیل ایرپورٹ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا۔ جنگ غزہ شروع ہونے کے بعد سے صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں بنیادی تنصیبات، رہائشی علاقوں اور اسپتالوں نیز طبی مراکز اور اسکولوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جبکہ فلسطین کی تحریک استقامت میں شامل مختلف فلسطینی گروہوں کی جانب سے صیہونی جارحیت کا منھ توڑ جواب دیا جا رہا ہے جو غزہ کے عوام کے دفاع اور حمایت میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔

اس درمیان عراق کی تحریک استقامت اسلامی نے بھی، فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت کے جواب میں عراق و شام میں امریکی فوجی ٹھکانوں کو سو سے زائد بار نشانہ بنا کر امریکہ کو اس بات کا کھلا پیغام دیا ہے کہ غزہ کے عوام کے قتل عام میں غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کرنے کا امریکہ کو سخت خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ٹیگس