فوجیوں کے انخلاء سے متعلق عراق اور امریکا کےدرمیان مذاکرات
عراقی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اتحادی فوجیوں کے ملک سے باہر نکلنے کے بعد عراقی فوج پورے ملک میں سیکورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: عراق کی وزارت خارجہ نے جمعرات کی شام ایک بیان جاری کرکے نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے فوجیوں کی تدریجی کمی کے لئے امریکی حکومت کے ساتھ عراق کے چھے مہینے سے جاری مذاکرات کے بعد اتفاق رائے ہوجانے کی خبر دی ہے۔ عراقی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اس سمجھوتے کی بنیاد پر عراق میں داعش کے خلاف جدوجہد کے نام نہاد امریکی اتحاد کی ذمہ داریاں ختم ہو رہی ہیں۔
عراقی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ اتحادی فوجیوں کے باہرنکلنے کا نظام الاوقات طے کرنے کے لئے برطانیہ اور عراق کی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات آئندہ چند دنوں کے اندر شروع کردیئے جائيں گے۔ عراقی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق اتحادی فوجیوں کے عراق سے باہر نکلنے کے بعد عراقی فوجی پورے ملک میں سیکورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔