حزب اللہ لبنان کا صیہونی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ
حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اڈے جل العلام کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے اس فوجی اڈے کو فلق ایک میزائل سے نشانہ بنایا ہے اور صیہونیوں کو حتمی نقصان پہنچایا ہے۔ اس حملے کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کے اس علاقے میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔
صیہونی حکومت کے ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ خطرے کے سائرن کی آواز شمالی مقبوضہ فلسطین کے شلومی ٹاؤن میں سنائی دی ہے۔ ان ذرائع کے مطابق اس علاقے میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی ہیں۔ پیر کی رات کو مقبوضہ فلسطین کے کریات شمونا ٹاؤن کو بھی حزب اللہ نے اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا۔
حزب اللہ لبنان نے اتوار کو بھی فلق ایک نامی دو میزائلوں سے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں پر واقع صیہونی فوجی اڈے، خربہ ماعر کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حوالے سے صہیونی میڈیا نے بارہا اعتراف کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں اب بھی حزب اللہ کو برتری حاصل ہے اور غاصب صیہونی فوج اس علاقے میں پھنس چکی ہے۔