Feb ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکی اور برطانوی جارحیت کا دندان شکن جواب دیں گے: یمنی رہنما

یمن کے ایک سیاسی رہنما نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکی برطانوی کشیدگی میں اضافے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور اس کے نتائج انہیں بھگتنا ہوں گے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: اسپتنک نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی رہنما علی القحوم نے کہا ہے کہ ہم مشاہدہ کر رہے ہيں کہ امریکہ اور برطانیہ ، جارح اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کے ساتھ ہی فلسطینیوں کی حمایت سے لوگوں کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس یمنی رہنما نے مزید کہا کہ امریکہ اور برطانیہ ، بحیرۂ احمر میں اسرائیل کی حمایت میں ناتوانی، شکست اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔

امریکہ اور برطانیہ نے گیارہ جون یعنی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کے بعد یمن کے خلاف فوجی حملوں کا آغاز کیا ۔ یہ حملے اس کے بعد انجام پائے ہيں کہ یمنی فوج نے گذشتہ ہفتوں کے دوران غزہ میں فلسطینی قوم کی حمایت میں صیہونی حکومت کے بحری جہازوں یا مقبوضہ فلسطین جانے والے متعدد بحری جہازوں پر بحیرۂ احمر یا باب المندب میں حملے کئے ہیں۔

یمنی فوج نے کہا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ کے خلاف اپنے حملے بند نہیں کرتی، اس وقت تک غاصب حکومت کے بحری جہازوں یا مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو بحیرۂ احمر یا باب المندب میں نشانہ بناتے رہیں گے۔ یمنی فوج نے بھی کہا ہے کہ اسرائیلی جہازوں اور اس کے لئے کام کرنے والے بحری جہازوں کے علاوہ تمام بحری جہازوں کی آمد و رفت خلیج عدن یا بحیرۂ احمر میں آزاد ہے اور وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ٹیگس