امریکہ، بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں پر حملے کے بارے میں جھوٹ بول رہا ہے: یمن
Feb ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
امریکہ ، بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں پر حملے کے بارے میں جھوٹ بول رہا ہے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات ضیف اللہ الشامی نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکی وزیر دفاع لوئیڈ آسٹین نے صنعا پر حملوں کے بارے میں دیگر ملکوں سے جھوٹ بولا ہے کہا کہ یہ دعوے جھوٹ اور بہتان ہیں۔
یمن کے اس وزیر نے کہا کہ امریکی حکام یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ دنیا کا دفاع کر رہے ہيں لیکن حقیقت میں وہ جھوٹ بول رہے ہیں اور صرف دکھاوا کر رہے ہيں تاکہ طوفان الاقصی آپریشن میں اپنی کھوئی ہوئی طاقت دوبارہ حاصل کرسکیں۔
امریکی وزیر جنگ نے اس سے قبل یہ دعوی کیا تھا کہ یمنی فوج نے پچاس ملکوں کے بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے کہ جن کا صیہونی حکومت سے کوئی ربط نہیں تھا۔