Feb ۰۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • عراق پر امریکی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی یاد میں عام سوگ کا اعلان

عراقی وزیر اعظم نے امریکہ کی بمباری کے نتیجے ميں شہید ہونے والے عراقی فوجیوں اور عام شہریوں کی شہادت کے بعد ملک میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سنیچر کو امریکی فوج نے صوبہ الانبار میں واقع عکاشات اور القائم کے علاقے پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد عراقی فوجی اور عام شہری شہید ہوگئے تھے۔ عراقی وزیرا‏‏عظم نے امریکی حملے میں عراقی فوجیوں اور عام شہریوں کی شہادت کے بعد ملک میں عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
عراق میں عام سوگ کا اعلان، اس ملک کی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی جانب سے سنیچر کو مغربی عراق میں امریکی بمباری میں سولہ افراد کے شہید اور چھتیس کے زخمی ہونے کے اعلان کے بعد کیا گيا ہے۔
واضح رہے کہ اس بمباری میں متعدد افراد لاپتہ بھی ہوگئے ہيں جن کی تلاش جاری ہے۔

ٹیگس