Feb ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • حزب اللہ نے اپنی طاقت کا لوہا منوا لیا

حزب اللہ لبنان نے جنگ غزہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک نو سو اکسٹھ کارروائیوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ جنگ غزہ شروع ہونے کے بعد سے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اب تک نو سو اکسٹھ کارروائیاں انجام دی جا چکی ہیں۔

 ان کارروائیوں میں خاصطور سے صیہونی فوجی ٹھکانوں کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گيا۔ حزب اللہ لبنان نے اسی طرح اعلان کیا کہ مقبوضہ شبعا فارمز میں بھی رویسات العلم اور زبدین کے علاقوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ۔

فلسطین کی تحریک استقامت کی جانب سے طوفان الاقصی آپریشن شروع ہونے کے بعد حزب اللہ لبنان نے غزہ میں تحریک استقامت پر دباؤ کم کرنے اور صیہونی فوجیوں کو زیادہ تر مقبوضہ علاقوں میں سرگرم رکھنے کی غرض سے غاصب صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں اور مقبوضہ علاقوں میں انتہا پسند صیہونی آبادکاروں پر حملے کئے اور اپنی یہ کارروائیاں مسلسل جاری رکھیں۔

صیہونی ذرائع نے بھی حزب اللہ لبنان کی ان کارروائيوں اور ان میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا بارہا اعتراف کیا ہے۔

ٹیگس