یمن نے امریکا اور برطانیہ کو دشمن ملک قرار دے دیا
Feb ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اپنے حکم کے ذریعے امریکہ اور برطانیہ کو دو دشمن ممالک قرار دے دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن کی خبررساں ایجنسی سبا نے بتایا ہے کہ مہدی المشاط نے ایک چار نکاتی فرمان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ یمن کے دشمن ملک شمار ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ جنگ کے اصولوں کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر نے متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے ضروری اقدامات عمل میں لانے نیزاس حکم نامے کو قومی اخبارات میں من و عن شائع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔