Feb ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکا، برطانیہ اور صیہونی حکومت کو یمن کا انتباہ

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع نے امریکہ ، برطانیہ اور غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ جان لینا چاہئے کہ سمندروں پر ان کے تسلط کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یمنی حکومت کے وزیردفاع میجر جنرل محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ امریکہ کو مختلف ملکوں میں امن و استحکام اور سمندری سرحدوں میں ان ملکوں کے تسلط کی پیدا ہونے والی نئی صورت حال کو تسلیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دولتمند ملکوں منجملہ برطانیہ اور اسی طرح غاصب صیہونی حکومت کو چاہیے کہ بحیرہ احمر میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال کو تسلیم اور اپنی بے جا اور حد سے زیادہ مداخلت کے عمل کو ترک اور فراموش کردے۔
یمنی وزیردفاع العاطفی نے کہا کہ امریکہ جب تک صیہونی ازم کا اسیر بنا ہوا ہے یمن کے لئے واشنگٹن کی کسی خواہش کو کوئي اہمیت نہیں ہے اور ہم غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جد و جہد کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں اور اس فریضے پر عمل کیا جاتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک مقبوضہ فلسطین میں مظلوم اور بے گناہوں کا قتل عام جاری ہے اور غزہ کا محاصرہ ختم نہیں کیا جائے گا، یمن کی مسلح افواج کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور یمن کی مسلح افواج نے اس سلسلے میں پورا عہد کر رکھا ہے۔

ٹیگس