Mar ۰۲, ۲۰۲۴ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے کمانڈ سینٹر پر حزب اللہ کا ڈرون حملہ

حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے کمانڈ سینٹر پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: حزب اللہ لبنان نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مظلوم فلسطینی عوام اور فلسطینیوں کی بہادرانہ مزاحمت کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع  "لیمان" کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ مزاحمتی فورسز نے ڈرون کے ذریعہ کیا ہے۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کے شمالی شہر بیت لاہیا میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک "ہرمیس 900" ڈرون کو بھی مار گرایا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے "طوفان الاقصیٰ" آپریشن شروع ہونے کے ساتھ ہی، حزب اللہ لبنان نے فلسطینی عوام کی حمایت میں، غزہ میں مزاحمت کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اور صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں، فلسطین کے اندر صیہونی حکومت کے اہداف کو روزانہ کی بنیاد پر نشانہ بنایا ہے۔

اس سلسلے میں صہیونی میڈیا بھی بارہا اعتراف کرچکا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں اب بھی حزب اللہ کا غلبہ ہے اور اسرائیلی فوج اس علاقے میں پھنس گئی ہے۔

 

ٹیگس