Apr ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
  • الشفا میڈیکل کمپلیکس میں بربریت کے بعد صیہونی فوجیوں کی عقب نشینی

ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ غاصب فوج نے غزہ اور اس کے آس پاس کے علاقے الشفا میڈیکل کمپلیکس میں 2 ہفتوں کی بربریت کے بعد اس اسپتال سے عقب نشینی کر لی ہے جبکہ رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ اسپتال کے اطراف میں سیکڑوں شہداء کی جلی ہوئی لاشیں زمین پر پڑی ہوئی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی فوج نے غزہ شہر کے شفا میڈیکل کمپلیکس پر 2 ہفتوں سے زائد کے وحشیانہ حملوں کے بعد اس اسپتال اور اس کے گرد و نواح سے مکمل طور پر پسپائی اختیار کرلی ہے۔

الجزیرہ کے رپورٹر کے مطابق غاصب فوج اس ہسپتال سے عقب نشینی کے بعد جنوب کی طرف چلی گئی جہاں شیخ عجلین محلے اور تل الہوی کے درمیانی علاقے میں صہیونی فوج کا کیمپ قائم ہے اور فوج کے ٹینک اور بلڈوزر وہاں تعینات ہیں۔

الجزیرہ کے رپورٹر نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شفا اسپتال سے صیہونی افواج کا یہ اچانک انخلا عین اسی وقت ہوا جب اس اسپتال کے علاقے میں رہائشی عمارتوں پر ٹینک کی گولیاں برسائی گئیں۔

یہ پسپائی شفا میڈیکل کمپلیکس اور اس کے آس پاس کے علاقے میں صیہونی فوجیوں کی دو ہفتوں سے زائد کی بربریت کے بعد ہوئی ہے۔

اسی تناظر میں اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے شفا ہسپتال میں اپنی کارروائی میں 200 افراد کو قتل کیا جبکہ 900 افراد کو حراست میں لیا ہے ۔

ٹیگس