Apr ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • غزہ کے بچے بھوک سے لقمہ اجل بن رہے ہیں: ہیومن رائٹس واچ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کے بچے بھوک سے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ہیومن رائٹس واچ نے غزہ کی تکلیف دہ صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کا بائیکاٹ کریں اور اسے ہتھیاروں کی ترسیل بند کرکے اسے اس علاقے میں مدد پہنچانے کی اجازت دینے پر مجبور کریں ۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے بچے بھوک سے مر رہے ہيں اور یہ اس وقت سے ہو رہا ہے جب سے اسرائیل نے بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے مزید کہا کہ بچے، حاملہ خواتین اور شیرخوار بچے خوراک کی کمی سے سخت تکلیف میں ہیں ۔

ہیومن رائٹس واچ نے صیہونی فوجیوں کے حملوں کے باعث غزہ پٹی کے اسپتالوں کی ابتر صورت حال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں طبی اقدامات اور علاج معالجے کے لئے وسائل موجود نہيں ہيں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملکوں کو اسرائیل پر پابندی عائد کرنا چاہئے اور اسے ہتھیاروں کی ترسیل روک کر غزہ تک انساندوستانہ امداد کی رسائی کی اجازت دینے پر مجبور کرنا چاہئے۔

ٹیگس